• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر و پی اے ایف آر پشاور کی شمشتو میں کھلی کچہری

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و پولیٹیکل ایجنٹ فرنٹیئر ریجن پشاور اسلام زیب نےشمشتو جرگہ ہال میں کھلی کچہری منعقد کی ،کھلی کچہر ی میں جنا کور، حسن خیل، اسو خیل، بورا جواکی اور دیگر قوموں کے مشران نے شرکت کی، کھلی کچہری میں عوام نے ٹیوب ویلوں کے قیام‘ سڑکوں کو کشادہ کرنے‘ ہسپتالوں میں جدید آلات اور ایکسرے مشینوں کی فراہمی‘ پوسٹ آفس اور بینک کے قیام‘ 22 لیویز شہدا ء کی یادگار بنانے‘ سمہ بڈھ بیرمیں زیر تعمیر ڈگری کالج کو مکمل کرنے اور سکولوں میں اساتذہ و سٹاف کی کمی پورا کرنےکے مطالبے کئے جبکہ اکثر نے تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انہوں نے مو قع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی سی پشاور نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔
تازہ ترین