• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کا دھرنا حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے‘ رحیم داد خان

پشاور( خبر نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر او ر پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحیم داد خان نے جامعہ پشاور کے طلبہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ گزشتہ دو ہفتے سے اپنے مسائل کے حل کیلئے انتہائی مشکل حالات میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں تاہم صو بائی حکومت اس ضمن میں اپنی نا اہلی کا مسلسل مظاہر ہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور میں فیسوں میں بے تحاشا اضافے سمیت دیگر مسائل کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں ہمارے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہو رہے ہیں ، عمران خان کا تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا ہے جبکہ ہماری جامعات کا حال یہ ہے کہ آج ہمارے طلبہ دھرنے دیئے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر آنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔ پی پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامتاثرہ طلبہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کر کے ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آوازکو ہر فورم پر بلند کیا جائے گا۔
تازہ ترین