• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم پیما ریڈار اور ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

پشاور( خبر نگار خصوصی) جامعہ پشاور کے شعبہ جغرافیہ میں انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس فار انٹیگریٹڈ ریسرچ اینڈ ڈیجیٹل ارتھ کے قیام سمیت موسم پیما ریڈار اور ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ ، چائنہ میں منعقدہ ’’بین الاقوامی کانفرنس برائے ڈیجیٹل بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘(ڈی بی اے آر) میں ہو ا،جس میں جامعہ پشاور کے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الر حمان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کے فرائض سر انجام دیئے۔
تازہ ترین