• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمتعلقہ لاء افسروں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان

پشاور(نیوزرپورٹر)انصاف لائرزفورم نے خیبرپختونخوا ایڈوکیٹ جنرل آفس میں غیرمتعلقہ لاء افسروں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا جبکہ انصاف لائرزفورم سے تعلق رکھنے والے لاء افسروں سے مطالبہ کیا کہ غیرمتعلقہ لاء افسروں کی برطرفی تک صوبائی حکومت کے مقدمات کی پیروی چھوڑ دیں اس بات کامطالبہ گزشتہ روز انصاف لائرزفورم کے صدر الطاف متھرا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیااجلاس سینئرممبرانعام یوسفزئی کی ریکوزیشن پرطلب کیاگیاتھااجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل آفس میں لاء افسروں کی تقرری میں انصاف لائرزفورم کونظرانداز کرنے پرشدید غم وغصے کااظہارکیاگیا اور بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کو قبل ازیں بھی تحفظات کااظہارکرچکے ہیں تاہم حکومت اس معاملے میں ٹس سے مس نہیں ہورہی جبکہ ایڈوکیٹ جنرل آفس میں لاء افسروں کی تقرری پرانصاف لائرزفورم کے ارکان کاحق بنتاہے لیکن صوبائی حکومت مسلسل انہیں نظرانداز کررہی ہے جس سے آئی ایل ایف کے کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔
تازہ ترین