• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سوسائٹی کا بھی طلباکے دھرنے کی حمایت کا اعلان

پشاور(خبرنگار)سول سوسائٹی نے پشاور یونیورسٹی میں طلبہ محا ذ کی جا نب سے جا ری دھرنے کی حما یت کا اعلان کر دیا۔پختونخوا اولسی تحریک ،عورت فا ئونڈیشن ،خویندو کور،تکڑا قبا ئلی خویندے ،سائو تھ ایشیاء پارٹنرشپ اور ایس پی اوکے عہدیداروں شبینہ ایاز ،ڈا کٹرسید عالم محسود ،نصرت آرا ،صا ئمہ منیر اوردیگر نے پشاور پریس میں مشترکہ پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہاکہ یونیورسٹی طلبہ کے تمام مطالبات کو من وعن تسلیم اوران کی دھرنے کے مکمل حما یت کر تے ہیں کیو نکہ جا معہ کی انتظا میہ نے فیسوںمیں اس حد تک اضا فہ کیا ہے کہ اب تعلیم حا صل کر نا طلبہ کیلئے مشکل ہو گیا ہےاُن کاکہناتھا کہ آج جامعہ میں ہو نے والی سینڈیکیٹ میٹنگ میں یو نیورسٹی انتظا میہ تمام مطا لبات تسلیم کرے ورنہ صوبے کی سول سوسائٹی اور دیگر تنظیمیں ان طلبہ کے شانہ بشا نہ کھڑے ہو کر اُن کی جدوجہد کا حصہ بنیں گے اُنکا کہنا تھا کہ یو نیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنادینے والے اکثر طلبہ کو ڈراپ آئوٹ سسٹم ،یونیورسٹی ڈسپلنرکمیٹی اور تھیسز میں بلیک میل کر نے کا بھی دھمکی دی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبا ئی حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ اساتذہ کے اس حوالے سے ارکان صوبا ئی اسمبلی اور سول سوسائٹی کے ممبران پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا ئے تا کہ وہ یو نیورسٹی میں ما لی ،انتظا می ،ادارہ جا تی بے ضابطگیوں اور اخلا قی پہلو ئوں کا پتہ چلا ئے اور مر تکب عنا صر کو مثا لی سزائیں دے۔انہوں نے طلبہ کے مسائل حل کر نے کیلئے سٹوڈنٹس کی یو نینز بحا لی کا مطا لبہ کیااورکہاکہ اگر صوبا ئی حکو مت نے تین دن کے اندر کمیٹی نہ بنا ئی تو سول سوسائٹی خود ہی کمیٹی بنا کر تحقیقات کا آغا ز کرے گی ۔
تازہ ترین