• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے نوجوانو ں کو مایوس کردیا، صاحبزادہ حمزہ

ا پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ پراونشل کمیٹی کے رکن اور ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے سے نوجوان پی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہیں اورانہوں نے وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرے شروع کردیئےہیں۔ وزیراعلیٰ نے اکبر پورہ میں کرکٹ گرائونڈ بنانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر سینکڑوں نوجوانوں کامظاہرہ اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کرکٹ کمیٹی اکبر پورہ کے صدر ملک جنید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں وزیراعلیٰ کی شکست یقینی ہو گئی ہے،انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی کا سیاسی تماشا ختم ہو چکا ہے۔ٓ
تازہ ترین