• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیخلاف جرأت کا مظاہرہ کریں ،ٹی این ایف جے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر سردار طا رق احمد جعفری نے کہا ہے کہ مسلم حکمران بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے امریکی اقدام کو ناکام بنانے کیلئے جرات کا مظاہرہ کریں ، محض زبانی مذمت ناکافی ہے ، او آئی سی ، عرب لیگ جرات مندانہ لائحہ عمل اختیار کریں ، یہ بات انہوں نے پیر کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اسکی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیساں دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا رہی ہیں ، بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا نہایت خطرناک اور مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سرجوڑ کر بیٹھیں اور آگ بھڑکانے کے امریکی شیطانی اقدام کیخلاف دلیرانہ فیصلے کرکے مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کریں ، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے دنیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچانے کی امریکی کوششوں کے آگے بند باندھنے کیلئے امریکہ پر بھرپور دبائو ڈالیں
تازہ ترین