• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المقدس کی آزادی جہاد سے ہی ممکن ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اعلان کیخلاف دنیا میں مسلمانوں کے احتجاج پر خوشی اور عالم اسلام کے حکومتی سربراہان کی خاموشی باعث افسوس ہے اس وقت امریکی صدر ٹرمپ نے صرف یہود و ہنود کی خوشنودی کیلئے عالم اسلام اور مسلمانوں کے دلوں میں خنجر گھونپ دیا ہے جبکہ اول بیت المقدس کی حفاظت اللہ خود کرسکتا ہے ٹرمپ صرف عالم اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کیلئے ایسی مذموم سازشیں کررہا ہے لیکن افسوس اسلامی ممالک کے سربراہان جنہوں نے اس مسئلہ پر عملاً کوئی اقدام نہیں اٹھایا آج تو عالم اسلام کے حکمرانوں کو اسرائیل اور امریکہ کے اس ناپاک جسارت کیخلاف یک زبان ہو کر امریکہ و ٹرمپ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دینا چاہئے تھا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن قبلہ اول اور شعائر اللہ و شعائر اسلام کیخلاف کوئی ناپاک عزائم برداشت نہیں کرسکتا انہوں نےکہا کہ بیت المقدس کی آزادی جہاد ہی کے ذریعے ممکن ہے اور جہاد کے ذریعے ہی ٹرمپ جیسے اسلام و مسلم دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جاسکتاہے۔
تازہ ترین