• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (خ ن) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے پریس ریلیز کے مطابق مختلف آسامیوں کے ایم سی کیوز ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیاگیا ہے جس کے مطابق محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسر ( میل/ بی17-) کے ایم سی کیوز ٹیسٹ 18دسمبر صبح10بجے محکمہ پاپولیشن ویلفےئر میں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل/ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر آفیسر( ٹیکنیکل) فیلڈ میڈیکل آفیسر ( فیمیل/بی17-) کے ٹیسٹ19دسمبر صبح10بجے،محکمہ صحت میں لیڈی میڈیکل آفیسر ( بی17-) کے ٹیسٹ20دسمبرصبح10بجے، سٹاف نرس ( بی16-) اور ٹیوٹر نرس( بی17-) کے ٹیسٹ21دسمبر صبح10اور12بجے جبکہ ہیڈ نرس ( بی17-) کے ایم سی کیوز ٹیسٹ22دسمبر2017 صبح10 بجے پبلک سروس کمیشن کوئٹہ میں منعقد ہوں گے متعلقہ امیدواروں کو رول نمبر سلپ/ ایڈمیشن سرٹیفکیٹس ان کے پتوں پر ارسال کردئیے گئے ہیں اگر کسی کو نہ ملیں تو وہ اپنے ٹیسٹ کی تاریخ سے دو روز قبل کمیشن کی امتحانی شاخ سے رجوع کریں۔ اور اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارد اپنے ہمراہ لائیں۔
تازہ ترین