• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ میں فیصلے جمہوری اندازمیں کیے جاتے ہیں‘ عبیداللہ بابت

کوئٹہ ( آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و مشیر وزیراعلیٰ عبیداللہ جان بابت نے کہا ہے کہ جو لوگ کنٹینر میں کھڑے ہو کر پشتونخوامیپ کے خلاف باتیں کررہے ہیں ان کا کردار بھی سب کے سامنے ہیں جو اپنا گھر نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کو کیا سنبھالیں گے پشتونخوامیپ ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے مرکزی کمیٹی اور مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کے پابند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں اس لیے وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں۔ پشتونخوامیپ میں فیصلے مشاورت اور جمہوری انداز سے کئے جاتے ہیں اور آئندہ کے انتخابات میں ہماری دونوں کمیٹیاں فیصلہ کرینگی ہم جمہوری اداروں پر یقین رکھتے ہیں اور اس لئے ہم جمہوری انداز میں فیصلے کرتے ہیں ۔
تازہ ترین