• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معذور افراد کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے،بی کیوایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان قومی موومنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری محمدعارف خان نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں حکومت نے معذوروں کو کوئی رعایت سہولتیں و آسانی فراہم نہیں کی معذور افراد دووقت کی روٹی روزگار تعلیم کیلئے ترس رہے ہیں جو کہ ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے انہوںنے کہاکہ معذوروں کیلئے حکومت کو چاہئے کہ وہ انکم سپورٹ پروگرام شروع کرے اور ان کو ٹرائی موٹرسائیکل ویل چیئرز آلہ سماعت ودیگر لازمی اشیاء ضرورت بلامعاوضہ فراہم کی جائیں انہوںنے کہاکہ حکومت معذور افراد کی تعلیمی ضروریات کا بھی بندوبست کرے اور ان کےلئے خصوصی گرانٹ پیکیج کا اعلان کرے انہوںنے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ ہم سب کو تندرست رکھے اور ہرقسم کی معذوری سے بچائے اور کسی کا محتاج نہ کرے۔
تازہ ترین