• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس ٹیچر کے لئے تحریری امتحان میں 372 امیدوار کامیاب

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ ثانوی تعلیم اسکولز سیکشن میں سیکنڈری اسکول ٹیچر (سائنس) فیمیل اینڈ میل (بی۔17) کی آسامیوں کیلئے 12اور 19 ستمبر 2017ء کو منعقد ہونے والی تحریری امتحان میں 372 امیدوار کامیاب قرارپائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست کمیشن کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہے جبکہ مذکورہ رزلٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ کامیاب امیدداروں کے انٹرویو کی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین