• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کیلئے کانسٹیبلوں کی بھرتی میں 100سیٹیں کم کردی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے لئے کانسٹیبلوں کی بھرتی میں 100سیٹیں کم کردی گئیں۔رواں سال ستمبرمیں پنجاب پولیس میں ساڑھے سات ہزارنئے کانسٹیبلوں کی بھرتی کااعلان کیاگیاتھااوراس حوالے سے راولپنڈی پولیس میں بھرتی کے لئے کانسٹیبلوں کی 292اسامیاں رکھی گئی تھیں جس کے لئے اکتوبرمیں اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس کوسات ہزارسے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں،لیکن اب معلوم ہواہے کہ راولپنڈی پولیس کے لئے کانسٹیبل کی اسامیاں کم کرکے192کردی گئی ہیں ۔جب کہ امیدواروں کی جسمانی پیمائش کے لئے 18،19اور20دسمبرکی تاریخیں مقررکی گئی ہیں ۔ان تین دنوں میں امیدواروں کے قداورچھاتی کی پیمائش کی جائے گی اورجسمانی پیمائش میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کادوڑکاٹیسٹ ہوگااوربعدازاں این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیاجائے گا۔
تازہ ترین