• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ سال سے راولپنڈی انتظامیہ کنونشن سنٹر کی تین لاکھ95ہزار کی ڈیفالٹر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پانچ سال ہوگئے ہیں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کنونشن سنٹر اسلام آباد کی تین لاکھ95ہزار روپے کی ڈیفالٹر ہے اوربل کے بقایاجات ادا نہیں کرپارہی ہے۔جس کیلئے جناح کنونشن سنٹر انتظامیہ بار بار یاددہانی کے مراسلے بھجوارہی ہے لیکن رقم ادا کرنے کیلئے کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے 20اپریل2012کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایک فنکشن کرایا تھا۔جس کیلئے ایک لاکھ35ہزار روپے ایڈوانس ادا کئے گے تھے۔لیکن س کے بعد سے تاحال بقایا تین لاکھ95ہزار روپے ادا نہیں کئے جارہے ہیں جس کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی کو کئی مرتبہ مراسلے بھجوائے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین