• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 12 سماج دشمن دھر لئے گئے، اسلحہ و منشیات بر آمد

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 12 سماج دشمن دھر لئے گئے۔وفا قی پولیس نے دومنشیا ت فروشوں سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی ، 1کلو 120گر ام ہیر وئن ، 370گر ام چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزموں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے300گرام چرس،115گرام ہیروئن ، پستول 30بور معہ4روند،14، بندوق 12بور و 6روند ،20انار ،4ڈبے ہوائی پٹاخے ، 12چائنہ پٹی ، 20گولے ،50پتنگیں برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ایس ایس پی آ پر یشنز ساجد کیانی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے دو منشیا ت فروشوں سمیت 08ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںتھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے دوران گشت ملزم محمد نو ید کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 15گر ام ہیر وئن اور370گر ام چرس بر آمد کرلی،جبکہ دو ملزمان شکیل اور محب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کو ہسار پولیس کے سب انسپکٹرآ صف حسین نے دوران گشت ملزم آ صف کو گرفتار کر کے اس سے 105گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی عا شق حسین معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان آ صف نیاز اور عار ف سے نقدی بر آمد کرلی،تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی محمد افضل نے گرفتار ملزم جہا نزیب کے انکشاف و نشا ند ہی پر خنجر بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزموں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے300گرام چرس،115گرام ہیروئن ، ایک عددپستول 30بور معہ4روند،14، ایک بندوق 12بور معہ 6روند ،20انار ،04ڈبے ہوائی پٹاخے ، 12چائنہ پٹی ، 20گولے ،50پتنگیں برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے عابد سے 115گرام ہیروئن ، تھانہ بنی پولیس نے رمیض سے 300گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے سعید سے01پستول معہ 04روند ،تھانہ گوجر خان پولیس نے صہیب سے بندوق 12بور معہ06روند ، تھانہ آراے بازار پولیس نے آکاش سے50پتنگیں جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے 20انار، 04ڈبے ہوائی پٹاخے ، 12چائنہ پٹی ، 20گولے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔
تازہ ترین