• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ ویلفیئر سٹی میگا پراجیکٹ 30کروڑ لاگت کے ڈبل روڈکا سنگ بنیاد

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) چکلالہ ویلفیئر سٹی میگا پراجیکٹ کے تحت 30کروڑ روپے کی لاگت والے ڈبل روڈکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ یونین کونسل ڈھوک منشی خان میں چکلالہ ویلفیئر سٹی میں ہسپتال، سکول گروانڈ ، پارک ،قبرستان بنائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل ڈحوک منشی دوست محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری نثار علی خان کےمشکور ہیں جھنوں نے اس پسماندہ علاقے کو ماڈرن سٹی بنانے سے ہمارے بچوں کا مسقبل روشن کر دیا ہے۔ دوست محمد خان نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے خلاف افواہیں پھیلانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اور اس میگا پراجیکٹ سے غریب عوام کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے اور قبضہ مافیا کو نقصان، اس لیے وہ اس پراجیکٹ کے خلاف غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف، شیخ ساجد رحمان اور رہنما مسلم لیگ ن داد خان مہمندتھے ۔ساجد رحمان نے کہا کہ یہ میگا پروجیکٹ اس علاقے کی عوام کے لیے ہمارے قائدکی خصوصی شفقت ہے۔
تازہ ترین