• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک حادثات ، دونوجوان جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ صدربیرونی پولیس کے مطابق محمدعمران موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اڈیالہ روڈپر جراہی سٹاپ کے قریب ایک ٹریکٹرٹرالی نے اسے ٹکرماردی جس سے وہ سڑک پرآگرااورٹرالی اس کے اوپرسے گذرگئی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔تھانہ چونترہ کو ملک عبدالصبورنے بتایا کیا کہ میں اپنے چچامحمد زعفران عمر 22سال کے ساتھ موٹر سائیکل نمبرآرآئی ایس -6526سی ڈی -70پرچونترہ میں اپنے دوست کو اتار کر چک بیلی خان جارہے تھے موٹر سائیکل زعفران یعقوب چلا رہا تھا جب ہم نے پاپین پل کراس کیا توسامنے چک بیلی خان کی طرف سے شاول آگیاجس کیلائٹس نہ تھیں جو ہمارے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے زعفران یعقوب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور میں زخمی ہو گیا میری ٹانگ اور سر میں زخم آئے اور پیچھے سے میرے چچا جاوید اقبال اور نیاز حسین جو اپنے کام کے سلسلے میں پنڈی گئے ہو ئے تھے جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو اپنا کیری ڈبہ روک لیا اور مجھے زخمی حالت میں ڈال کر چونترہ دیہی مرکزصحت میں لے آئے شاول آپریٹر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے بھاگ گیا ۔
تازہ ترین