• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں 73 منظور نظر نان کیڈرافسرکلیدی عہدوں پر تعینات

Todays Print

پشاور(ارشد عزیز ملک )تحریک انصاف حکومت نے میرٹ کے برعکس گریڈ 17سے 20تک کے 73نان کیڈر منظور نظر افسروں کو کلیدی عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے‘ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے تاحال ان افسروں کو واپس ا پنے محکموںمیں نہیں بھجوایا گیا‘ عدالت عظمیٰ کے تین رکن بنچ نے 2013ء میں تمام نان کیڈر افسروں کو فوری طور پر اپنے محکموں کو بھجوانے کے احکامات جاری کئے تھے ‘دستاویزات کے مطابق کئی افسر ایسٹا کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن کی مقررہ معیاد مکمل کرنے کے باوجود 2007ء ‘2008ء سے کیڈر پوسٹوں پر تعینات ہیںحالانکہ قوانین کے مطابق ڈیپوٹیشن کا زیادہ سے زیادہ عرصہ تین سال مقرر ہے تاہم اس میں مزید دو سال کی توسیع ہو سکتی ہے۔ 2013ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم‘ جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نان کیڈر افسران کے حوالے سے اپنے 140صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ کوئی بھی نان کیڈرافسر کیڈر یا شیڈول آسامی پرتعینات یا ایڈجسٹ نہیں ہو سکتا‘ اطلاعات تک رسائی کے قانون2013ء کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق محکمہ تعلیم کے پروفیسرزاور ٹیچرز بھی کلیدی عہدوں پر تعینات ہیں‘اس سلسلے میں سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و اسٹیبلشمنٹ ارشد مجید نے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے زیادہ معلومات نہیںجبکہ سپیشل سیکرٹری میڈم تنزیلہ سے متعدد بار رابطے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ‘ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے خط مورخہ5 دسمبر نمبر SO(HRD-II)ED/1-10/2014(RTI) ARSHAD AZIZ MALIK‘ کے مطابق گریڈ 20کے 5نان کیڈر افسر کیڈر پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں جن میں بہبود آبادی سروس کے آفیسر فضل نبی خان کو سیکرٹری بہبود آبادی‘ محکمہ انہار کے انجینئر محمد نعیم خان کو سیکرٹری توانائی و برقیات‘ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر محمد آصف کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ‘سیکرٹریٹ گروپ کے طارق رشید کو سیکرٹری محکمہ انہاراور پولیس سروسز کے آفیسر امتیاز الطاف کو چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم تعینات کیاگیا ہے ‘ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر طارق رشید 16ستمبر 2011ء سے خیبرپختونخوا میں تعینات ہیں ‘ پولیس گروپ کے امتیاز الطاف 8فروری 2017ء سے چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم مقرر ہیں‘ دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد عطاءاللہ شاہ کو جنرل منیجر ایف ڈی اے تعینات کیاگیا ہے جو گورنر سیکرٹریٹ کے ماتحت ایک ادارہ ہے جو 2009ء سےڈیپوٹیشن پر سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں‘ سرکاری دستاویزات کے مطابق گریڈ 19کے نان کیڈر افسر ڈیپوٹیشن پر کیڈر پوسٹوں پر تعینات ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آفیسر خالد خان کو سپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘ فشریز سروسز کے آفیسر شوکت علی یوسفزئی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت ‘ایف ڈی آفیسر محمد قاسم کو ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد عطاء اللہ شاہ کو جنرل منیجر پراجیکٹ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی‘ پروٹوکول سروس کے قیصر عالم کو سیکرٹری اطلاعات‘ پی اینڈ ڈی کے آفیسر ڈاکٹر اسد علی خان کو ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122‘محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آفیسر رضاء اللہ کو ایڈیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ‘ پی اینڈ ڈی آفیسر محمد بشیر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و عوامی رابطہ‘ سمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے آفیسر ذوالفقار علی کو ڈپٹی سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ‘ڈپٹی سالیسیٹر (وکیل) شکیل اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون‘ پی اینڈ ڈی کے آفیسر علی رضا خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو‘محکمہ صحت کے ایس پی او عادل سعید کو کوآرڈینیٹر پی ایم اینڈ آر یو ‘سیکرٹریٹ گروپ کے سیکرٹری کھیل محمد طارق 2012ء سے ڈیپوٹیشن پر صوبے میں تعینات ہیں ‘آڈٹس اینڈ اکائونٹس سروس کے افسران سراج الحق کو جنرل منیجر فنانس فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی‘ سفیر احمد کو محکمہ خزانہ اور شاہ محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کیاگیا ہے ‘گریڈ 18کے افسر جو ڈیپوٹیشن پر مختلف محکموں میں تعینات ہیں ان کی تفصیلات کے مطابق ورکس اینڈ سروسز کے انجینئر محمد نواز کو ڈپٹی سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز‘پی اینڈ ڈی کے مشرف خان کو ڈی او ایف اینڈ پی بونیر‘ اسسٹنٹ پروفیسر سید اشتیاق حسین کو سی پی او ‘ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی‘ سبجیکٹ سپیشلسٹ نور عالم خان وزیر کو ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘ سی پی او محکمہ صحت طارق خان کو ڈائریکٹر پی ایس اے ‘ پراسیکیوشن آفیسر عثمان زمان کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی‘ تیمور خٹک کو ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل ای اینڈ اے ڈی ‘آڈٹ آفیسر وصال خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم یو پراجیکٹ‘ کامرس و ٹریڈ کے آفیسر بابر خان کو پی اینڈ ڈی‘آفس مینجمنٹ گروپ کے شاہد علی کریم کو ڈائریکٹر ایس ڈی یو محکمہ پی اینڈ ڈی ‘اکائونٹ آفیسر رائیدار علی کو ڈی او ایف اینڈ پی دیر لوئر ‘پی او ایف واہ کے ملازم طفیل محمد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘آفس مینجمنٹ گروپ کے ناصر درانی کو فاٹا سیکرٹریٹ میں تعینات کیاگیا ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق گریڈ 17کے مختلف کیڈر کے 37افسران کو کیڈر پوسٹوں پر تعینات کیاگیا ہے جن کے مطابق پی اینڈ ڈی آفیسر نصیر احمد کو ڈی او ایف اینڈ پی شانگلہ‘ پلاننگ آفیسر امیر خان کو ڈی او ایف اینڈ پی پشاور ‘ سرپلس علاقہ قاضی ریاض علی خان کو ڈی او ایف اینڈ پی سوات‘ڈی جی ایگریکلچر دفتر کے ملازم اختر علی شاہ کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت‘ میر احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت ‘محکمہ خزانہ کے اکائونٹ آفیسرز محمد امان اور امان اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ ‘اعلیٰ تعلیم ڈیپارٹمنٹ کی ملازم شازیہ خان کو سیکشن آفیسر اعلیٰ تعلیم ڈیپارٹمنٹ ‘محکمہ انہار کے انجینئر آفیسر خالد خٹک کو سیکشن آفیسر محکمہ انہار‘ ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر عظمت اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ قانون‘ گورنمنٹ پلیڈر مسعود االحسن سیکشن آفیسر محکمہ قانون ‘ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پلاننگ آفیسر مجیب الرحمن کو اپنے ہی ادارے میں سیکشن آفیسر‘ سبجیکٹ سپیشلسٹ بخت افسر کو مانیٹرنگ آفیسر ‘ سبجیکٹ سپیشلسٹ بائیالوجی نور عالم وزیر کو سیکشن آفیسر‘ ہیڈ مسٹریس عزرا پروین کو سیکشن آفیسر ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ انجینئر شاہانہ مجیب کو سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو‘ آڈٹ آفیسر سید امین کو سیکشن آفیسر فاٹا سیکرٹریٹ ‘ ڈی سی فاٹا دفتر کے ملازمین ثناءاللہ‘ شمس الزمان ‘ احمد نواز کو بھی سیکشن آفیسرز فاٹا سیکرٹریٹ‘ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین رضوان اور ناصر زمان کو سیکشن آفیسر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘ ٹیوٹا کے ٹریننگ منیجر سہیل انجم کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات کا پرسنل سیکرٹری‘محکمہ تعلیم کے سبجیکٹ سپیشلسٹ شاہجہان کو پرسنل سیکرٹری برائے صوبائی وزیر اوقاف‘ انفارمیشن آفیسر محمد سجاد کو سینئر وزیر بلدیات کا پرسنل سیکرٹری ‘اسسٹنٹ اکائونٹنٹ عالم زیب کو فنانس آفیسر پشاور‘ اسسٹنٹ اکائونٹنٹ محمد اسحاق کو فنانس آفیسر کرک‘ سرپلس علاقہ قاضی محمد ابراہیم کو فنانس آفیسر ملاکنڈ‘سرپلس علاقہ قاضی محمد رسول شاہ کو فنانس آفیسر اپر دیر‘ سرپلس علاقہ قاضی حیاء الدین کو سیکرٹری ڈی پی ایس سی شانگلہ‘ سرپلس علاقہ قاضی پیرزادہ نور احمد شاہ کو سیکرٹری ڈی پی ایس سی سوات‘ سرپلس علاقہ قاضی احسان الرحمن کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات‘نادرا کے ملازم بہزاد سردار کو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ آفیسر آئی ایم یو پراجیکٹ مردان‘ہیومن اورگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ملازم جنید علی خان کو ایس او محکمہ داخلہ و قبائلی امور جبکہ پوسٹل گروپ کے محمد عارف خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ایف ڈی ایم اے لگایاگیا ہے‘ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سٹیبلشمنٹ ارشد مجید سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے زیادہ معلومات نہیں‘ سپیشل سیکرٹری میڈم تنزیلہ بہتر بتا سکتی ہیں‘ سپیشل سیکرٹری کے آفس نمبر 9210069پر تین مرتبہ رابطہ کیاگیا لیکن پی اے نے بتایا کہ میڈم میٹنگ میں مصروف ہیں ‘ انہیں کال بیک کرنے کی درخواست کی گئی لیکن انہوں نے رابطہ نہیں کیا ۔

تازہ ترین