• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے 3 ایم پی ایز کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول

Todays Print

لاہور(صباح نیوز) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے۔نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ارکان اسمبلی کے استعفوں میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی، اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے ذدے رہے ہیں۔

تازہ ترین