• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید قوم کا فخر اور غرور ہیں،نوازشریف

Todays Print

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید اور سپاہی بشارت شہید شہداء کے قافلے کے قابل فخر سپوت ہیں۔ پوری قوم ورثاء کی مقروض ہے۔ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید اور سپاہی بشارت شہید قوم کا فخر اور غرور ہیں۔ شہادتیں ثبوت ہیں کہ ہمارے افسر اور جوان شہاد توں میں ایک دوسرے پر سبقت لیجاتے ہیں۔ نواز شریف نے عبدالمعید شہید کو خراج عقیدت اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

تازہ ترین