• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا اصلاحات ،متحدہ اپوزیشن نےحکومت سےمذاکرات کیلئےکمیٹی بنادی

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)متحدہ اپوزیشن نے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سربراہی میں اپوزیشن رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ ہوں گے جبکہ اس میں پیپلزپارٹی سے فرحت اللہ بابرہ، اعجاز جاکھرانی، جماعت اسلامی کے سراج الحق، صاحبزادہ طارق اللہ، ایم کیوایم پاکستان کے شیخ صلاح الدین، میاں عتیق اور فاٹا کےذ شاہ جی گل آفریدی شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے ابھی اس کمیٹی کے لیے اپنے دو نمائندوں کے نام دینا ہیں۔

تازہ ترین