• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات بل پر اتفاق رائے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈروں کو جمعہ کو مدعو کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا اصلاحات بل پر اتفاق رائے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈروں کو جمعہ کو مدعو کرلیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جب بل واپس لیا گیا تو اس پر احتجاج کے بعد وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ اور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ ہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس گئے اور ان سے اس معاملے پر تفصیل سے بات ہوئی۔ وزیراعظم ترکی کے دورے پر ہیں اور وہ جمعرات کو ترکی سے واپس آئیں گے۔ جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو ناشتہ پر مدعو کیا ہے تاکہ اس بل پر افہام و تفہیم کے بعد یہ بل ایوان سے منظور کرایا جائے۔
تازہ ترین