• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 80،فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

کراچی (نیوزڈیسک) سعودی حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے اور بجٹ میں توازن لانے کیلئے پٹرول کی قیمتیں 80؍ فیصد تک بڑھانے کا ارداہ رکھتی ہے۔ اس اقدام کے تحت حکومت نے پیٹرول اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں کو مقامی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.24؍ ڈالرز (تقریباً ایک ریال) سے بڑھا کر 0.44؍ ڈالرز (1.65؍ سعودی ریال) کر دی جائے گی جبکہ طیارو ں کے ایندھن کی مقامی قیمتوں کو 2025ء تک آہستہ آہستہ بین الاقوامی قیمتوں کے برابر لایا جائے گا۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر بجلی کی قیمت پر بھی پڑے گا۔
تازہ ترین