• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اس شہر سمیت پورے پاکستان کے حالات بدل سکتی ہے، اس وقت کراچی کی عوام کی امیدیں پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ ہے اور2018 انتخابات کراچی سمیت سندھ بھر سے نئی طاقت بن کے ابھرے گی،ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ، لسانی سیاست کی بجائے بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کررہے ہیں جس سے قوم کے حالات بہتر اور ملک میں ترقی لاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون ، کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مصطفی کمال نے کہاکہ ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے معاشی حب کراچی کوگندگی کے ڈھیر میں تبد یل کر دیا گیا ہےاور شہر تباہ کیا جارہا ہے، یہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک فراہم نہیں کیا جارہا ہے، جگہ جگہ کچرے اور صفائی کے ناقص انتظام نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین