• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی عزائم ہیں نہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ ہے ، حمید سیالوی

اسرگودھا(نمائندہ جنگ) سجا د ہ نشین درگاہ سیا ل شریف خواجہ حمید الد ین سیالوی نے کہا ہے کہ ہما ر ے کوئی سیا سی عزائم نہیں ہیں نہ ہی مستقبل میں کسی سیا سی جماعت میں شامل ہو نے کا کوئی ارادہ ہے عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ اور نا مو س رسالت کے مسئلہ پر آواز بلند کی ہے علما ء مشائخ اور سجا د ہ نشینو ں کی مشاورت سے ختم نبوت کا اگلا پروگرام گجرات یا گوجرانوالہ میں کر یں گے نہ احتجا جی دھر نا دیں گے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے دھوبی گھاٹ جلسہ کا ایجنسیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔وہ سیال شریف میں میڈ یا سے بات چیت کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ میر ے بیٹے قاسم سیالوی کا مستقبل میں سیا ست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رانا ثنا ء اللہ عقید ہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنا مو قف علما ء مشائخ کے سامنے پیش کر یں اگلا لائحہ عمل کا اعلا ن جو بھی ہو گا علما ء مشائخ کے مشورے سے کیا جا ئے گا ۔خواجہ حمید الد ین سیالوی نے کہا کہ آنے والے دنو ں میں مزید استعفے آئیں گے میر ے ساتھ اب بھی کچھ لو گو ں نے رابطے قائم کئے ہیں اور ایسے لوگوں نے رابطے کئے ہیں جنہیں میں جانتا بھی نہیں ہو ں۔
تازہ ترین