• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر محاذ پرطاہر القادری کیساتھ ہیں، پرویزالٰہی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ءچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ن لیگ کے اندر جو عاشقان رسولﷺ موجود ہیں انہوں نے استعفے دینے شروع کر دئیے ہیں، مزید استعفے بھی آئیں گے ، مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر محاذ پرطاہر القادری کیساتھ ہیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پر قانونی مشاورت کیلئے سینئر وکلاء کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے، اجلاس میں سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عامر سعید راں، صدر مسلم لیگ وکلاء ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ، ارشد جھوجہ ایڈووکیٹ، رانا اسد منیر ایڈووکیٹ، رافع احمد خان ایڈووکیٹ اور چودھری عبدالرزاق ایڈووکیٹ موجود تھے، اجلاس میں متاثرین ماڈل ٹائون کو انصاف دلانے کیلئے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14دسمبر جمعرات کو منہاج القرآن میں وکلاء کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ کے وکلاء بھرپور شرکت کریں گے۔ 
تازہ ترین