• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینز پہننے والی لڑکیوں سے کوئی شادی کرنا پسند نہیں کریگا،بھارتی وزیر کامتنازع بیان

کراچی(رفیق مانگٹ) بھارت کے یونین وزیر نے لڑکیوں کے لباس پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جینز زیب تن کرنےوالی لڑکیوں سے کوئی لڑکا شادی کرنا پسند نہیں کرے گا۔بھارت کے مرکزی وزیر ستیپال سنگھ نے یہ متنازع بیان اترپردیش میں طلبا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی لڑکا اس لڑکی سے شادی نہیں کرے گا جو شادی کے منڈپ پر جینز پہن کر آئے گی، وہ بھارت کی ثقافت کے لحاظ سے ملبوسات کے موزوں ہونے پر بات کررہے تھے ، ان کے بیان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر انہیں لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وزیر کا کہنا تھا” کہ کوئی آدمی اگر کہنے لگے کہ میں جینز پہن کے کسی مندر کا مہانت یا سرپنچ بن جائوں گا تو لوگ پسند کریں گے؟ کوئی پسند نہیں کرے گا،یا کوئی لڑکی جینز پہن کر کے شادی کی بیدی پر جائے گی تو کتنے لڑکے اس سے شادی کرنا چاہیں گے۔“ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزرا یا بااثر افراد کی طرف سے یہ کوئی پہلی بار خواتین کے لباس کے متعلق بیان نہیں آیا بلکہ ماضی میںاکثر ایسے بیانات سامنے آتے رہے ہیں اور وہ ریپ کی اصل وجہ خواتین کا مختصر لباس کو سمجھتے ہیں۔ گزشتہ برس وزیر ثقافت منیش شرما نے بھی خواتین کے لباس کے متعلق ایسا ہی بیان دیا،انہوں نے غیر ملکی خواتین کو مشورہ دیا کہ بھارت کا دورہ کرنے والی خواتین اسکرٹس نہ پہنیں۔
تازہ ترین