• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومیرمحمود، آتش بازی کے سامان میں دھماکا عمارت منہدم، بچہ جاں بحق، 10زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈومیرمحمود کمہار پاڑہ کچی آبادی میں گذشتہ روز دومنزلہ مکان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے عمارت مہندم ہوگئی‘ ملبہ تلے دب کر 9ماہ کا بچہ جاں بحق‘ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا‘ گھرکے ایک فرد کی ابھی تک لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے تاہم پولیس کاکہناہے کہ ملبے کو صاف کرکے تمام افراد کونکال لیاگیاہے‘ دھماکے اورعمارت مہندم ہونے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمدسلیم راجپوت‘ رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی‘ اے ایس پی سٹی زاہدہ پروین‘ چیف فائر آفیسر یونس قریشی‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ‘ہنگامہ طور پر ملبہ ہٹانے کے لئے ہالاناکہ سے بھاری مشینری طلب کی گئی ۔
تازہ ترین