• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم ٹی فور تو سیعی منصوبے میں استعمال ہونیوالا قیمتی لوہا کباڑ ے کی دکان سے برآمد

ہری پور(صبا ح نیوز ) تربیلا ڈیم ٹی فور چوتھے توسیع منصوبے میں استعمال ہونے والا قیمتی لوہا کباڑیہ کی دکان سے برآمد، پولیس نے کباڑیہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم چو تھے توسیع منصوبے ٹی فور میں استعمال ہونے والے لاکھوں روپے کا قیمتی لوہا سے بھرا ٹرک چھ ماہ قبل چوری ہو گیا تھا جس کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی ۔باوثوق ذ رائع نے بتایا ہے کہ چوری ہونے والے بھاری لوہے کے گاڈر غازی کے ایک کباڑیہ کی دکان سے برآمد ہو ئے ہیں نشاندہی پر پولیس نے کباڑیہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذ رائع نے بتا یا ہے کہ ایک سرکار ی گاڑی میں ٹی فور منصوبے سے قیمتی لوہے کی چوری کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے ٹی فور منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل غازی صوابی ٹوپی امازئی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کوڑیوں کے مول میں فروخت کیا جا رہاہے ۔
تازہ ترین