• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کو کشمیر کی طرح دیکھتےہیں،مددجاری رکھیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کاز کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کشمیر کی طرح مسئلہ فلسطین کے حل طلب مسائل کیلئے یکساں موقف رکھتا ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ فلسطین کے سفیر ابوولید نے آرمی چیف کی جانب سے فلسطین کاز کی حمایت پر ان کے لئے ستائش کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ یہ یقین دہانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر ابو ولید سے گفتگو کے دوران کی جنہوں نے منگل کو راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ پاکستان ان دونوں مسئلوں کا حل چاہتا ہے۔
تازہ ترین