• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا انضمام ،جے یو آئی کا23دسمبر کو فیض آباد میں قوت کے مظاہرہ کا اعلان

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اور سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے تشکیل کردہ فاٹا سپریم کونسل نے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل آئٹم فاٹا سے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن(ایف سی آر) ختم کرنے اور سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قبائیلی علاقوں تک بڑھانے کی مخالفت کرنے پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہتے ہوئے شاباش بھی دی جبکہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی ، جمعیت علمائے اسلام(ف) نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے خلاف 23 دسمبر کو راولپنڈی فیض آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
تازہ ترین