• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادگاروں کےاحتجاج کانوٹس،بلاول نےوزیرداخلہ سےرپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس کے باہر آبادگاروں کے احتجاج کو مِس ہینڈل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مظاہروں سے نمٹنے کے دوران طاقت کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہیے۔انہوں نے وزیر داخلہ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ روز بوٹ بیسن کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق تفصیلی رپور ٹ پیش کریں۔منگل کوجاری کردہ اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کی کہ ملک میں موجود اضافی چینی کے معاملے پر نون لیگی حکومت نے جان بوجھ کر لاپرواہی کی، جس کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں میں بے یقینی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
تازہ ترین