• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ

پشاور(قیصر خان) خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر کی وجہ سے عوام ایک بار پھر خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں سال رواں کے پہلے دس ماہ میں اغواء کی وارداتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے ۔سال رواں کے پہلے دس ماہ کے دوران صوبہ بھر سے تاوان کے لئے اور لین دین تنازعات پر بچوں اور خواتین سمیت مجموعی طور پر 999افراد کو اغواء کیا گیا ہے جن میں بہت سے مغوی واپس گھروں کو پہنچ گئے ہیں جن میں متعدد افراد نے تاوان کی ادائیگی بھی کی ہیں ۔سال رواں کے دوران صوبہ بھر سے 215افراد کو لین دین اور دیگر تنازعات پر اغواء کیا گیا ہے ٗ27بچوں کو تاوان اور تنازعات کے نتیجے میں اغواء کیا گیا ہے اسی طرح 742خواتین اور لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر اغواء کیا گیا ہے ٗسال رواں کے پہلے دس ماہ کے مقابلے میں گزشتہ سال کے بارہ ماہ کے دوران صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 974افراد کو اغواء کیا گیا گزشتہ سال کے بارہ ماہ کے دوران صوبہ بھر سے تاوان کے لئے 19افراد اور 27بچوں کو اغواء کیا گیا اسی طرح لین دین کے تنازعات پر 189افراد کو اغواء کیا گیا اور 739دوشیزائوں کو بہلا پھسلا کر اغواء کیا گیا ۔گزشتہ سال کے بارہ ماہ اور سال رواں کے دس ماہ کے اغواء کی وارداتوں کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ سال کے مقابلے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے ۔
تازہ ترین