• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ، موسم شدید سرد

سوات (نمائندہ جنگ) سوات میں منگل کو دوسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ پیر کی صبح سے ملم جبہ میں شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہا۔ کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی منگل کو برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ سوات کے بیشتر علاقوں میں منگل کو دوسرے روز بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ برف باری دیکھنے کے لئے ملم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تازہ ترین