• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ا تار چڑھائو کے بعد تیزی، 100 انڈیکس میں 43.41 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتار چڑھائو کے بعد تیزی پر اختتام،100 انڈیکس میں 43.41 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ سرمایہ بھی 14 ارب 12 کروڑ 36 لاکھ 18 ہزار 520 روپے بڑھ گیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 74 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار 655 روپے کی تیزی رونماہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 60 لاکھ 69 ہزار 230 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 43.41 پوائنٹس کے اضافے سے 38525.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس بھی 107.34 پوائنٹس کی تیزی سے 19273.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد آل شیئر انڈیکس میں 45.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 115.91 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 86.82 پوائنٹس کے اضافے سے 14123.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 153.23 پوائنٹس کی تیزی سے 19801.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 13.68 پوائنٹس کے اضافے سے 19838.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 235 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 245 روپے کے اضافے سے 12440 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 56 روپے کی تیزی سے 1966 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
تازہ ترین