• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی غیرموثر،زیرزمین پانی ٹینکرز کے ذریعے شہر بھر میں سپلائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سپریم کورٹ کی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو ختم کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود عملی اقدامات کا آغاز نہیں کیا، شہر میں اس وقت متعدد غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کر رہے ہیں، رہائشی آبادیوں میں گھروں کے اندر زیرزمین پانی آر او پلانٹس کے ذریعے صاف کر کے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے، واٹر بورڈ کا عملہ ایسے غیرقانونی کام کرنے والے ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، زیرزمین پانی ٹینکروں کے ذریعے سپلائی کرنے سے بعض علاقوں میں پانی کی سطح انتہائی حد تک نیچے گر گئی ہے خاص طور پر ایسی آبادیوں کے شہری زیادہ پریشان ہیں جہاں بورنگ کا پانی پمپوں کے ذریعے گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ حکام اور عملے کو ایسے تمام ہائیڈرنٹس اور فلٹر پلانٹس کا علم ہے لیکن بوجوہ کارروائی نہیں کی جاتی۔
تازہ ترین