• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کے غلط نتائج کا اثر سی پیک منصوبے پر بھی ہوگا،میئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کرکے دکھانا نہ صرف یہ کہ اس ملک کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں آئندہ ہونے والے فیصلے بھی موثر ثابت نہ ہوسکیں گے اور مردم شماری کے غلط نتائج کا اثر سی پیک منصوبے پر بھی ہوگا ، کراچی کی آبادی تقریباً تین کروڑ کے قریب ہے ، یہ شہر سب کا ہے اور یہاں ملک بھر سے لوگ اپنے روزگار کے لئے آتے ہیں، کراچی آنے والے لوگ تمام تر انفرااسٹرکچر اور سہولتیں استعمال کرتے ہیں گزشتہ برسوں میں اس شہر کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں میں نے ملک کے بڑوں سے یہ درخواست کی ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ساتھ بیٹھیں جس طرح کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام ادارے ایک ساتھ بیٹھے اسی طرح اس شہر کے مسائل کے حل کے لئے بھی سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا تاکہ مستحکم بنیادوں پر کراچی کے مسائل کا حل نکالا جاسکے، یہ بات انہوں نے منگل کی شام سول سروسز اکیڈمی لاہور کے 40 ویں کامن کورس کے زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، میئرنے کہا کہ میں نے بذات خود وزیراعظم ، آرمی چیف اور کور کمانڈر سے یہ درخواست کی ہے کہ اس شہر میں اب ایک ایسے آپریشن کی ضرورت ہے جس میں شہر کی ڈیولپمنٹ ہو۔
تازہ ترین