• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کے کاشتکاروں پر لاٹھی چارج حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے،الطاف شکور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے گنے کے چھوٹے کاشتکاروں پر پولیس کے لاٹھی چارج ،تشدد اور گرفتاریوں کے سیاہ کارنامے نے ثابت کردیا ہے کہ کرپشن میں ڈوبی ہوئی سندھ حکومت نااہل ہے ۔ ۔حکومت شوگرملز مافیا کے ہاتھوں یر غمال بن چکی ہے اور مردو خواتین اور بچوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور گرفتاریاں جمہوریت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی نہیں ،وڈیرہ شاہی اور جاگیرداروں کی حکومت بن چکی ہے جو شوگر ملز مافیا کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔
تازہ ترین