• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ، آئی ایس او کامظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف آئی ایس او کراچی جامعہ اردو یونٹ کا دیگر طلبہ تنظیموں کے ہمراہ اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ریلی کے شرکا ء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی،طلبہ رہنماوں کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ مشرق وسطی کو ایک بار پھر آگ میں دھکیلنے کی سازش کا مرتکب ہوا ہے اگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ خوفیہ ساز باز نہ کرتی تو آج امریکا کو یہ جرت نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اپنا دارلخلافہ قرار دیتا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ کر اسلامی ممالک کو موٹیویٹ کرے اور دنیا بھر کے ممالک امریکا سے اپنے تعلقات منقطع کرے رہنماوں نے امریکی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر کا بیان امت مسلمہ کے خلاف جارحانہ للکار ہے۔جس کا جواب اسی انداز میں دیا جانا ہی اسلامی حمیت اور ملی غیرت کا تقاضا ہے امریکی عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاقبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔بیت القدس کے ایشو پر ہم فلسطینی قیادت کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا یہود و نصاری ٰنے مسلمانوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے۔
تازہ ترین