• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پاکستان کے وفدنےکشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر تعزیت کی

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیراحمدقائمخانی ،عبدالحسیب اورہیر اسماعیل سوہونے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج کے ساتھ ضلع ٹھٹھہ کی تحصیلوں گھاور اور دھابیجی کا دورہ کیا، وہ یونین کونسل بوارامیںدرگاہ سے متصل ’’ مھئیوں پتھائی میلے‘‘ میںشرکت کی غرضسے کشتی میں سفر کرنے والے ان افراد کے گھروں کو گئے، جو کشتی ڈوبنے کے نتیجے میںجاں بحق ہوئے، اراکین رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان آچہ سالارگوٹھ میںاعظم پہنورکے گھر بھی گئے، جن کی اہلیہ ، صاحبزادی اورہمشیرہ اس حادثے میں جاںبحق ہوئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے اعظم پنہورسے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔
تازہ ترین