• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہیں ادا کی جائیں، رابطہ کمیٹی،ایم کیو ایم پاکستان

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ 25دسمبر’’کرسمس ‘‘سے پہلے پہلے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی مسیحی ملازمین کو تنخواہوںکی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تمام اقلیتی برادریوںکااحترام اولین ترجیح ہونی چاہئے، اس لئے مسیحی ملازمین کوان کے سب سے بڑے تہوار’’کرسمس‘‘سے پہلے تنخواہوںکی دائیگی میںہرگزتاخیرنہ کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپراس ضمن میںنوٹی فیکیشن جاری کرکے مسیحی برداری میںپائی جانے والی بے چینی ختم کرائیں۔
تازہ ترین