• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن بائی پاس ، افغان کیمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 6سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس افغان کیمپ کے قریب تیز رفتار نامعلوم ڈمپر نےسڑک عبور کرنے والے ایک بچے کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچے کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 6سالہ نجیب ولد خیر اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ افغان کیمپ کا رہائشی تھا ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔
تازہ ترین