• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنٹنگ کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال، چھپائی کا کام رک گیا

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں ورکرز کی ہڑتال کے باعث سینٹ میں وقفہ سوالات نہ ہو سکا ۔ منگل کو سینٹ اجلاس میں ایجنڈے پر پہلا گھنٹہ وقفہ سوالات رکھا گیا تھا لیکن پرنٹنگ کارپوریشن میں ورکرز کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر جاری ہڑتال کے باعث نہ ہو سکا ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشن میں ورکرز کی ہڑتال کے باعث سوالات اور اْنکے جوابات کی پرنٹنگ نہیں ہو سکی جس پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ اگر ہمیں ایک ماہ تنخواہ نہ ملے تو ہمارا برْا حال ہو جاتا ہے لیکن پرنٹنگ کارپوریشن میں ورکرز کو گزشتہ اڑھائی ماہ سے حکومت نے تنخواہیں نہیں دی ، حکومت فی الفور اس مسئلہ کو حل کرے ۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کو موخر کر دیا گیا ۔ 
تازہ ترین