• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، باچا خان ایئر پورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل برآمد

پشاور(نمائندہ جنگ) کسٹم کلکٹر یٹ پشاور کے عملے نے پشاور باچا خان ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضے سے مختلف برانڈکے 180 موبائلز برآمد کر لیے جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے منگل کے روز دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر ای کے 636جب پشاور ایئر پورٹ پہنچی تو مسافر محمد وقاص جاوید سکنہ پشاور نے بڑی مہارت کیساتھ 180عدد موبائلز اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے جس کو کسٹم عملے نے تلاشی کے دوران نکال لئے کسٹم نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین