• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے50 عہدیداروں کومینجمنٹ کورس کے لیے نامزدکردیا

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا نے ان لینڈریونیو سروس کے بنیادی سکیل نمبر19کے 50عہدیداروں کو23ویں سینئرمینجمنٹ کورس(ایس ایم سی)کرنے کے لئے نامزد کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کرا دیا ہے یہ کورس20فروری2018کو شروع ہوگا15جون2018کو مکمل ہو گا۔ کورس پشاور کراچی اسلام آباد لاہور کے نیشنل مینجمنٹ کالج میں ہونگے۔50آئی آر بنیادی سکیل نمبر19کے افسروں کو تازہ ترین سالانہ میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ 18دسمبر2017تک پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
تازہ ترین