• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹائی آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھٹائی آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بھٹائی آباد میں واقع ہوٹل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار واسق جاوید زخمی ہوگیا ، گولی پولیس اہلکار کے جبڑے پر لگی جسے نجی اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار بھٹائی آباد چوکی میں تعینات ہے اور وہ کھانا کھارہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھٹائی آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی انکوائری اور پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین