• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کوچوتھے صنعتی انقلاب کیلئے تیار کرنے کی ضرورت ہے، انوشہ رحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے بڑی تعداد میں گریجویٹس پیدا کر رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ وہ چوتھے صنعتی انقلاب کے رجحانات کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز میں ملازمتوں کے لئے اچھی طرح تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈیجی اسکلز پروگرام کے اہداف میں پہلے مرحلے میں دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اگنائٹ کو‘‘ کی فنڈنگ کرنے والے ادارے پالیسی بورڈ آف نیشنل آئی سی ٹی ، آر اینڈ ڈی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اگنائٹ کو کے ساتھ مختلف پالیسی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ہمارے اہم ترین پروگرام ڈیجی اسکلز کا مقصد مخصوص اوور کسٹمائزڈ آن لائن موڈیولر کورسز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو تربیت دینا ہےتاکہ ہمارے نوجوان گھر بیٹھے آمدنی حاصل کرنے کےلئے فری لانس ورک پورٹلز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اگنائٹ کے سی ای او یوسف حسن نے فورم کو آگاہ کیا کہ بورڈ کی ہدایات کے مطابق دس نئے موڈیولز جس میں آن لائن صحافت کے لئے تربیت بھی شامل ہے، ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ نان آئی ٹی مہارت میں تربیت دی جاسکے۔
تازہ ترین