• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ریٹنگ ادارے پاکستان کی معاشی کارکر دگی سے پر امید ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ادارے پاکستان کی اقتصادی ومعاشی کارکردگی کے بارے میں پراُمید ہیں اور انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہوگی،مالیاتی خسارہ تین فیصد کم ہوا، مہنگائی میں کمی آئی، لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بتدریج حل ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’عالمی بدلتی اقتصادیات میں خوشحالی کی راہوں کے دوبارہ تعین پاکستان کے لیے مواقع اور چیلنجز‘‘ بارے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پاکستان سوسائیٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کیا تھا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ 2016-17ء میں پاکستان کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار کی نمو 5.3فیصد تھی جوکہ توانائی کی دستیابی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے باعث ہوئی اور یہ شرح گذشتہ 9سالوں کی شرحوں میں سے سب سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین