• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، صارفین کو 40ملین اضافی یونٹ کے فرضی بجلی بل بھجوانے کا انکشاف

پشاور(نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے بجلی کے 25؍ ہزار صارفین کو فرضی بلوں کے ذریعے 40ملین اضافی یونٹ کے بجلی بل بھجوانے پرپیسکو ہزارہ کے اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ہزارہ ون اورہزارہ ٹو سرکل کے پسکوحکام پرملی بھگت سے 240ملین روپے کاعوام پراضافی بوجھ ڈالنے کاالزام ہے ۔نیب ترجمان سلمیٰ بیگم کے مطابق پیسکوہزارہ ون اورٹوسرکل کے اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت کرکے علاقے میں چوری ہونے والی بجلی کالوڈعام صارفین پرڈالتے ہوئے انہیں 40 ملین اضافی یونٹ بھجوائے جبکہ پیسکوہزارہ کے کرپٹ اہلکاروں نے میٹرچینج آرڈر بھی غیرقانونی طورپر ریکارڈ پر لائے جبکہ حقیقت میں کوئی میٹرتبدیل نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین