• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، دھرنے پر ٹی وی کی بندش ، حکومت اور چیئرمین پیمرا کودوبارہ نوٹس

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنے کی میڈیا پر نشریات روکنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج کرنے پرپیمرانے کسی قانونی جواز کے بغیر ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دیں، آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے،چینلز کی بندش سے ملک میں افواہ سازی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے بلکہ ملکی معاشی سرگرمیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،انہوں نے استدعا کی کہ غیر قانونی پر چینلز کی نشریات بند کرنے پر عدالت چئیرمین پیمراسے وضا حت طلب کرےجس پر عدالت نے چئیرمین پیمرا کوو دوبا ر ہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تازہ ترین